کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط 6 گلوکاروں کی پرفارمنس

اپ ڈیٹ 10 ستمبر 2016
زیب بنگش  — فوٹو بشکریہ /کوک اسٹوڈیو
زیب بنگش — فوٹو بشکریہ /کوک اسٹوڈیو
نصیبو لال —  فوٹو بشکریہ / کوک اسٹوڈیو
نصیبو لال — فوٹو بشکریہ / کوک اسٹوڈیو
عمیر جیسوال —  فوٹو بشکریہ / کوک اسٹوڈیو
عمیر جیسوال — فوٹو بشکریہ / کوک اسٹوڈیو
عابد پروین ، علی سیٹھی —  فوٹو بشکریہ/کوک اسٹوڈیو
عابد پروین ، علی سیٹھی — فوٹو بشکریہ/کوک اسٹوڈیو
علی خان —فوٹو بشکریہ/ کوک اسٹوڈیو
علی خان —فوٹو بشکریہ/ کوک اسٹوڈیو

پاکستان کا مشہور میوزک شو کوک اسٹوڈیو نئے سیزن کی پہلی قسط 13 اگست کو پیش کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان کے نامور گلوکاروں نے اپنی کارکردگی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سیزن 9 کی پہلی قسط میں 4 گانے پیش کیے جائیں گے، جن میں عابدہ پروین اور علی سیٹھی کا گانا ’آقا‘، نصیبو لال اور عمیر جسوال کا گانا ’ساسو مانگے‘، زیب بنگش کا گانا ’آجا رے مورے سئیاں‘ اور علی خان کا گانا ’جانے نہ تو‘ شامل ہیں۔

ان گانوں کی پروڈکشن شاجو حیدر، شیراز اوپل اور نوری نے کی ہے۔

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے سیزن 9 کو گزشتہ ہفتے نسیم بیگم کے ملی نغمے ’اے راہ حق کے شہیدوں‘ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا، جو اس سیزن میں موجود تمام گلوکاروں نے ایک ساتھ مل کر گایا۔

عابدہ پروین اور علی سیٹھی کا گانا آقا۔

زیب بنگش کا گانا ’آجا رے مورے سئیاں‘۔

یہ ملی نغمہ کوک اسٹوڈیو نے ملک کی راہ میں جان دینے والوں کو خراج تحسین کے طور پر پیش کیا تھا جسے اب تک فیش بک پر 8.5 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور 3 لاکھ 70 ہزار لوگ اسے شیئر کرچکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے ریلیز کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس سیزن میں تقریباً 30 آرٹس اور 6 میوزک ڈائریکٹرز نے حصہ لیا۔

پاکستان کے نامور بینڈ اسٹرکنز کی پروڈکشن میں بننے والے سیزن 9 میں عابدہ پروین، احمد جہانزیب، علی عظمت، علی سیٹھی، امجد صابری، عاصم اظہر، باصت علی، بینا رضا، دامیا فاروق، فاخر محمود، ہارون شاہد، جبار عباس، جاوید بشیر، جنید خان، کاشف علی، معصومہ انور، میشا شفیع، مہوش حیات خان، محسن عباس حیدر، مومنہ مہتہسن، نعیم عباس، نصیبو لال، نتاشا خان، نرمل، نوری، قرۃالعین بلوچ، راحت فتح علی خان، علی خان، رضوان بٹ، سائیں ظہور، صنم ماروی، سارہ حیدر، شہزار نواز، شانی، شلپا راؤ، شیراز اوپل، شجاع حیدر، عمیر جسوال اور زیب بنگش شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Ahmed Zarar Aug 13, 2016 11:22pm
Coke Studio Pakistan (season 6 ) of Rohail Hyatt and Umber Hyatt was the peak of coke studio series .It is an mile stone or ikon .Season 6 acts as an competitor . In that season houseband also featured international musicians for the first time in show's history,from countries like Italy, Serbia, Nepal, Turkey, Bangladesh, Morocco and Norway.Mic placing and sound mixing showed the skill and musical ears of sound record-est. I am still in a wait to see the achievement of the strings up till that mark.