کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے سب سے بڑے وار شپ ٹینکر فلیٹ کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعظم نواز شریف کراچی میں وار شپ فلیٹ کی تقریب سے خطاب کررہے   ہیں—۔ فوٹو/ ڈان نیوز
وزیراعظم نواز شریف کراچی میں وار شپ فلیٹ کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں—۔ فوٹو/ ڈان نیوز

وار شپ فلیٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فلیٹ ٹینکر قوم کے لیے یوم آزادی کا تحفہ ہے، خوشی ہے کہ شپ یارڈ نے 17 ہزار ٹن کا فلیٹ تیار کیا۔

وار شپ ٹینکر پاکستان بحریہ اورترکی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر وزراء نے تقریب میں شرکت کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کو مضبوط، جمہوری اور معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے دفاع کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی شپ یارڈ کے ملازمین کے لیے 10 کروڑ کے بونس کا اعلان کیا۔


تبصرے (0) بند ہیں