بولی وڈ بھی اڈاری میں احسن خان کے کام کا معترف

اپ ڈیٹ 22 اگست 2016
احسن خان ڈرامہ اڈاری میں — فائل فوٹو
احسن خان ڈرامہ اڈاری میں — فائل فوٹو

اگر اس وقت پاکستانی چینیلز پر نشر ہونے والے کسی ایک بہترین ڈرامے کی بات کی جائے تو لگ بھگ ہر فرد کی زبان پر سب سے پہلا نام 'اڈاری' کا آئے گا۔

اور اس ڈرامے میں سب سے بہترین کردار ولن امتیاز (احسن خان) کا ہے جنھیں نہ صرف پاکستان بلکہ بولی وڈ میں بھی سراہا جارہا ہے۔

جی ہاں احسن خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے نئے پرستاروں کی تصویر شیئر کی جو کہ بولی وڈ اداکار آدتیہ پنچولی اور ان کی اہلیہ زرینہ وہاب ہیں۔

آدتیہ پنچولی نے اپنے پیغام میں احسن خان کو کہا ' ہم نے آپ کا ڈرامہ اڈاری دیکھا جو زبردست ہے اور آپ کی کردار نگاری بے مثال ہے"۔

Humbled!! #adityapancholi#zareenawahab much love cheers:)

A photo posted by Ahsan Khan (@khanahsanofficial) on

خیال رہے کہ احسن خان نے کہا تھا کہ وہ یہ ڈرامہ جنسی استحصال کے شکار بچوں کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے کررہے ہیں اور انہوں نے اپنے معاوضے کا 20 فیصد حصہ ایسے متاثرہ بچوں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

اسی طرح احسن خان اس حوالے سے ایک این جی او کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : ڈراما اڈاری کو 'غیراخلاقی مواد' پر پیمرا کا نوٹس

یہ ڈرامہ بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف بنایا گیا ہے، جس میں امتیاز (احسن خان) اپنی سوتیلی بیٹی زیبو کا جنسی استحصال کرتا ہے۔

ایک انتہائی سنجیدہ موضوع جو کسی کمرشل ڈرامے میں بمشکل ہی نظر آتا ہے، کو ایک ایسا مصنف ہی تحریر کرسکتا ہے جو حساس اور اخلاقی جرات رکھتا ہو جیسے فرحت اشتیاق۔ ان کے کریڈٹ میں ناصرف تاریخ ساز "ہمسفر" اور "دیار دل" شامل ہیں بلکہ وہ بچوں کی شادیوں جیسے مشکل موضوع پر ڈراما "رہائی" بھی تحریر کرچکی ہیں۔

اس ڈرامے کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ دیگر اہم اداکاروں میں بشریٰ انصاری، سمعیہ ممتاز، عروہ حسین اور فرحان سعید قابل ذکر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں