شاہد کپور کا بیٹی کی تصاویر فروخت کرنے سے انکار

31 اگست 2016
بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور اہلیہ میرا راجپوت — فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

ممبئی: بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد سے تمام میڈیا چینلز اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں اور متعدد نے تو ان کی بیٹی کی تصاویر خریدنے کی بھی پیشکش کردی۔

شاہد اور میرا کی بیٹی رواں ماہ 26 اگست کو پیدا ہوئی جس کا اب تک کوئی نام نہیں رکھا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مختلف میڈیا ہاؤسز نے شاہد کو پیشکش کی کہ وہ اپنی بیٹی کی تصاویر انھیں فروخت کردیں، تاہم شاہد کپور نے اس سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکار کے مطابق وہ اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر نمائش کے لیے پیش نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ ہولی وڈ میں مشہور شخصیات کا میگزینز کو اپنی شادی یا بچوں کی تصاویر فروخت کرنے کا فیشن عام ہے۔

ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنی شادی کی تصاویر ہیلو میگزین کو فروخت کی تھیں جس سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نے امدادی کاموں میں خرچ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اس کے علاوہ یہ دونوں اداکار اپنے ہم شکل بچوں کی تصاویر بھی میگزینز کو فروخت کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امیتابھ بچن کو بھی ان کی پوتی کی تصاویر کے لیے ایک میگزین سے آفر موصول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس سے انکارکردیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں