شاہد اور میرا نے 25 دن بعد بیٹی کا نام رکھ لیا

اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2016
شاہد اور میرا جولائی 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ شاہد کپور انسٹاگرام
شاہد اور میرا جولائی 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ شاہد کپور انسٹاگرام

ممبئی: بولی وڈ اسٹار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے آخرکار اپنی بیٹی کا نام رکھ ہی لیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 26 اگست کو شاہد اور میرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اب رکھا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ اداکار کی بیٹی کے کئی متوقع دلچسپ نام گردش کر رہے تھے، تاہم اب ان تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے کیونکہ شاہد اور میرا نے اپنی بیٹی کا نام 'میشا' رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہد کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش

'میشا' کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے 'می' اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے 'شا' کا امتزاج ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہد کپور نے اس سے قبل اپنی اہلیہ میرا اور والد پنکج کپور کے ہمرا امرتسر کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اپنی بیٹی کے نام کے سلسلے میں ایک بابا سے مشاورت کی تھی۔

شاہد اور میرا جولائی 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہد کپور کا بیٹی کی تصاویر فروخت کرنے سے انکار

35 سالہ شاہد کپور نے1997 میں فلم 'دل تو پاگل ہے' میں ایک ڈانسر کی حیثیت سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا، تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں 'عشق وشق' سے ملا۔

اس کے بعد شاہد نے فلم 'فدا، دیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹاﺅن، وواہ، جب وی میٹ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی ہٹ فلمیں بولی وڈ انڈسٹری کو دیں۔

تبصرے (0) بند ہیں