یوسین بولٹ پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری
23 اکتوبر 2016
دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی زندگی پر بننے والی دستاویزی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
جمیکن اسٹار یوسین بولٹ کی زندگی اب بڑے پردے پر پیش ہونے والی ہے۔
دستاویزی فلم آئی ایم بولٹ میں شائقین ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دیکھ سکیں گے۔
فلم کے ٹریلر میں یوسین بولٹ کی دنیا کا تیز ترین انسان بننے سے قبل کی محنت، لگن اور تیاریوں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
یوسین بولٹ نے رواں سال ریواولمپکس میں لگاتار 3 گولڈ میڈل حاصل کر کہ نئی تاریخ رقم کی۔
گیب ٹرنر اور بینجمن ٹرنر کی ہدایت پر بننے والی یہ فلم 28 نومبر کو ریلیز ہو گی۔
تبصرے (0) بند ہیں