آپ کو پاکستان میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے میں کامیاب 'چائے والا' تو یاد ہوگا؟ اب نیدرلینڈ میں بھی ایک مزدور کی زندگی اسی طرح انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر نے بدل دی ہے۔

جی ہاں ایمسٹرڈیم کا 26 سالہ یہ نوجوان ایک کنسٹرکشن ورکر تھا جب وہ ایک ٹوئٹر صارف کی نظروں میں آیا۔

اکیس سالہ ڈانیکا میگاڈالینا ایمسٹرڈیم میں تعطیلات منا رہی تھی جب اس نے ایک مصروف گلی میں اس نوجوان نکی لبرٹ کو دیکھا۔

جس کے بعد انہوں نے اس نوجوان سے تصویر کھینچنے کی اجازت مانگی، جس کا کوئی ماڈلنگ کا تجربہ تو نہیں تھا مگر وہ تیار ہوگیا۔

یہ تصویر 5 نومبر کو ٹوئٹر پر پوسٹ ہوئی ساتھ ہی وائرل ہوگئی کیونکہ اوریجنل پوسٹ ہی اب تک ہزاروں بار ری ٹوئیٹ اور لاکھوں بار لائیک ہوچکی ہے۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین نکی لبرٹ کی وجاہت کے قائل ہوگئے اور تبصرے کرنے لگے۔

انہوں نے اس مزدور کا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈھونڈا اور وہاں فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جن کی تعداد کئی برسوں سے پانچ سو سے بھی کم تھی۔

پاکستان کے ارشد خان کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نکی لبرٹ نے بھی ماڈلنگ کانٹریکٹ سائن کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'چائے والا' موٹر سائیکل کے اشتہار میں

Je zal maar zomaar de beroemde bouwvakker tegen het lijf lopen .. 😁😏

A photo posted by Chrissy Grace, 19 (@xchrissygrace) on

اب یہ نوجوان ایک ایلیٹ ماڈل منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس کا کہنا تھا ' وہ خاتون میرے پاس آئیں اور پوچھا کہ کیا میں ماڈل ہوں، میں نے انکار کیا کیونکہ ماڈل ہوتا تو میں یہاں کیوں موجود ہوتا'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں