خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی گراؤنڈ کا افتتاح کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی پی
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی گراؤنڈ کا افتتاح کرتے ہوئے۔ فوٹو اے پی پی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے نام پر اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

شاہد آفریدی نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پاکستان کے ہیرو ہیں، ساتھ ہی انھوں نے تعاون کرنے اور عزت افزائی پر جنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آفریدی کے لئے خوبصورت تحفہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مایہ ناز آل راؤنڈر کو گولڈن رنگ کی خوبصورت پستول بھی بطور تحفہ پیش کی۔

شاہد آفریدی گزشتہ روز ہی بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچے، وہ وہاں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ کا حصہ ہیں۔

خیبرایجنسی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری مصروفیات میں سے ایک ہے، جن کی مدت ملازمت رواں ماہ 28 نومبر کو ختم ہونے جارہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں