اگر آپ پراسرار اور سسپنس سے بھرپور فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یقیناً 'سکستھ سنس'، 'ان بریک ایبل'، 'سائنز' اور 'دی ولیج' جیسی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر ایم نائٹ سیامالن کے کام کے ضرور معترف ہوں گے۔

اور اب یہ ڈائریکٹر 18 برس کے سب سے بڑے شاکنگ ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آئے ہیں اور ناقدین ان کی نئی فلم اسپلٹ (Split) کو پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

1999 کی 'سکستھ سنس' کے بعد پہلی بار اس ڈائریکٹر کی فلم کے ریویوز کو 76 فیصد کے ساتھ سراہا گیا ہے۔

اگر آپ یہ فلم دیکھنا پسند کریں تو یہ پاکستان میں آج بروز جمعہ یعنی 27 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے جس میں جیمز میکووی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو کہ ذہنی عارضے کا شکار ہے۔

اس فلم میں کیون (جیمز میکووی) کے اندر بیک وقت 24 مختلف شخصیات چھپی ہوتی ہیں، جو کہ تین لڑکیوں کو اغوا کرلیتا ہے اور پھر یہیں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔

یہاں جانیں کہ مختلف جریدوں نے اس فلم کے حوالے سے کس قسم کی آراء کا اظہار کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ورائٹی

یہ سائیکولوجیکل تھرلر انتہائی معیاری اور بڑے ٹوئسٹ کی حامل ہے جو لوگوں کو دنگ کردینے کے لیے کافی ہے اور کافی عرصے بعد شیامالن بھرپور فارم میں نظر آئے ہیں، جن کا کام دیکھنے والوں کو سرپرائز کرنے کے لیے کافی ہے، اہم بات یہ ہے کہ چھوٹے بجٹ کے ساتھ ڈائریکٹر نے لوگوں کو اپنی نشستوں پر اچھلنے پر مجبور کردینے والی فلم بنائی ہے جو کہ ان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

ہولی وڈ رپورٹر

اس ویب سائٹ نے فلم کو ایم نائٹ شیامالن کا طویل عرصے بعد کم بیک قرار دیا ہے جن کی حالیہ فلموں پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا، فلم میں سسپنس بالکل درست انداز میں آگے بڑھتا ہے اور اس کا اختتام کسی ہارر فلم کے انداز سے ہوتا ہے اور وہاں موجود ٹوئسٹ ہوسکتا ہے لوگوں کو اچھلنے پر مجبور کردے، ڈائریکٹر نے مختلف تھیمز کو اختتام میں انتہائی خوبصورتی سے اکھٹا کردیا جو کہ غیرمعمولی ہے، خاص طور پر آخری ٹوئسٹ تو واقعی چونکا دینے والا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

دی گارجین

یہ کہنا ضروری ہے کہ اسپلٹ صرف اپنے گھما دینے والے اختتام پر ہی انحصار نہیں کرتی، بلکہ یہ مکمل اور مطمئن کرنے والی ہے، اگر آپ اسے اختتام سے 18 سیکنڈ پہلے بھی دیکھنا چھوڑ دیں تو بھی اس کی ہارر کہانی آپ پر اثرات مرتب کرنے کے لیے کافی ہے، خاص طور پر مرکزی کردار کی فطرت کو پیش کرنے کا انداز اس کی جان ہے، جو کہ 24 شخصیات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

ایمپائر

اس جریدے کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں تفصیلات پر توجہ مرکوز کرنا اکثر لوگوں کو الجھن کا شکار بنادیتا ہے مگر شیامالن نے اپنے ٹوئسٹ سے اس چیز کو لوگوں کے لیے زیادہ دلچسپ بنا دیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یو ایس اے ٹوڈے

جیمز میکووی اپنے کردار میں بہترین رہے، کیون کے مختلف پہلوﺅں کو نفسیاتی انداز سے پیش کرکے انہوں نے خود کو ایک حقیقی گرگٹ ثابت کیا ہے، وہ 24 شخصیات کے ہر کردار کے اہل نظر آئے، کبھی لہجے کا انداز بدلا، کبھی کپڑے مگر ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ وہ خود ہر شخصیت کا حصہ ہیں اور بالکل ہی مختلف نہیں۔

رولنگ اسٹون

اس جریدے نے بھی کیون کے ساتھ ساتھ ان کی ماہر نفسیات کے کردار کو بھی سراہا ہے، اس ڈاکٹر کا کردار بنیادی طور پر فلم میں گرمجوشی لانے کے ساتھ ہمیں کیون کے اندر جھانکنے کا موقع دیتا ہے اور ہم محض سسپنس کے جال میں پھنسے نہیں رہتے۔

تبصرے (0) بند ہیں