پاکستانی شائقین ہریتھک کی 'قابل' سے متاثر

اپ ڈیٹ 03 فروری 2017
فلم 'قابل' 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی — ۔
فلم 'قابل' 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی — ۔

بولی وڈ اداکار ہریتھک روشن کی فلم 'قابل' کو آخرکار پاکستانی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم پاکستانی عوام کا دل جیتنے میں کامیاب بھی ہورہی ہے۔

فلم 'قابل' ایک ایسے نابینا شخص کی کہانی ہے جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لیتا ہے۔

ہریتھک کی فلم 'قابل' نے بولی وڈ تجزیہ کاروں کے ساتھ ساتھ ہندوستانی عوام کا بھی دل جیت لیا ہے، جسے باکس آفس پر اچھا ردعمل حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 'قابل' کی نمائش

اور اب اس فلم کو پاکستانی عوام کا بھی مثبت ردعمل موصول ہورہا ہے۔

ہریتھک روشن نے فلم 'قابل' کے پاکستان میں ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور اب سوشل میڈیا پر لوگوں نے فلم 'قابل' کی کہانی اور اداکاری کو خوب سراہا:

انہوں نے ہریتھک کی فلم 'قابل' کو شاہ رخ کی فلم 'رئیس' سے بہتر قرار دیا۔

خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستانی سینما گھروں کے مالکان نے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی، تاہم ایک مرتبہ پھر بولی وڈ فلموں کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں