’میں جانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی‘

اپ ڈیٹ 21 فروری 2017
بولی وڈ اداکار سیف علی خان کو فواد خان کے ادا کیے گئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی — فوٹو/فائل
بولی وڈ اداکار سیف علی خان کو فواد خان کے ادا کیے گئے کردار کی پیشکش ہوئی تھی — فوٹو/فائل

ایسا عام طور پر دیکھا جاتا رہا ہے کہ ایک اداکار کو آفر ہونے والی فلم اس کے انکار پر کسی دوسرے اداکار کو آفر کردی جاتی ہے، لیکن پھر یہی فلم اگر کامیاب ثابت ہوجائے، تو انکار کرنے والے اداکار کے لیے مایوسی کے علاوہ کچھ باقی نہیں رہتا۔

ایسا ہی کچھ بولی وڈ میں نواب اداکار سیف علی خان کے ساتھ ہوا، جنہیں گزشتہ سال کی کامیاب فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں مرکزی کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم سیف علی خان نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیف علی خان کی جانب سے جس کردار کا انکار کیا گیا وی کسی بولی وڈ ایکٹر نے نہیں بلکہ پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان نے ادا کیا۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی ایک اور بولی وڈ فلم باکس آفس پر ہٹ

کافی ود کرن کی حالیہ قسط میں مہمان بنے سیف علی خان نے بتایا کہ انہیں کپور اینڈ سنز میں فواد خان کے ادا کیے گئے کردار کی پیشکش انہیں ہوئی تھی، تاہم انہوں نے اس سے انکار کیا، اور اب انہیں اس بات پر کافی افسوس ہے۔

سیف علی خان نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی‘۔

سیف علی خان کے ساتھ شو میں موجود اداکار کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ وہ سیف کو اس کردار میں ضرور دیکھنا چاہتیں، کیوں کہ یہ کردار بہترین تھا۔

خیال رہے کہ فواد خان کے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کیے گئے دلچسپ کردار کو دنیا بھر سے خوب داد ملی تھی، اس کے علاوہ فلم نے باکس آفس پر بھی شاندار بزنس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم جنس پرست کاکردارکرتےہوئے کوئی خوف نہیں‘

’کپور اینڈ سنز‘ ہلکی پھلکی رومانوی، اور طنز و مزاح سے بھرپور ایک مڈل کلاس خاندان کے گھریلو مسائل کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ہے جس میں فواد اور سدھارتھ نے بھائیوں کا کردار ادا کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں