کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 18 پوائنٹس (0.04 فیصد) اضافے کے بعد 49 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 10 کروڑ 8 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مجموعی مالیت 8.4 ارب روپے رہی۔

اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شامل کمپنیوں کے مجموعی طور پر 23 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 11.4 ارب روپے رہی۔

381 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 127 کے شیئرز کی قدر میں اضافہ، 235 کی قدر میں کمی اور 19 کی قدر میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ 2 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کے الیکٹرک لمیٹڈ کے خریدے و فروخت کیے گئے، ازگارڈ نائن کے ایک کروڑ 91 لاکھ، سوئی ناردرن گیس کے ایک کروڑ 53 لاکھ، لوٹ کیمیکل کے ایک کروڑ 35 لاکھ اور پاک ریفائنری کے ایک کروڑ 23 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔


تبصرے (0) بند ہیں