سپرماریو رن اب اینڈرائیڈ پر کھیلنا ممکن

23 مارچ 2017
— فوٹو بشکریہ ننٹینڈو
— فوٹو بشکریہ ننٹینڈو

کسی زمانے میں دنیا کی مقبول ترین گیم کا اعزاز اپنے نام کرنے والی سپر ماریو آخر کار پہلی دفعہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

اگر تو آپ کو بچپن میں سپرماریو گیم سے دلچسپی رہی ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ کردار آپ کے اینڈرائیڈ فونز پر بھی دوڑتا نظر آئے گا۔

جی ہاں معروف کمپنی ننٹینڈو نے اپنی مشہور زمانہ گیم سپر ماریو رن آخر کار اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرا دی ہے۔

یہ کمپنی ماضی میں اپنی گیمز کو موبائل سے دور رکھنے کی پوری کوشش کرتی رہی تھی مگر اب اس میں تبدیلی آئی ہے۔

اس گیم کو آئی او ایس پر تو دسمبر میں ریلیز کردیا گیا تھا مگر اینڈرائیڈ ورژن 23 مارچ کے آغاز پر صارفین کے لیے پیش کیا گیا۔

یہ اینڈرائیڈ ورژن آئی او ایس والے کی ہی نقل ہے جسے آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ماضی کی گیم کی طرح سپر ماریو رن بھی کبھی ختم نہ ہونے والی دوڑ پر مبنی گیم ہے جس کو کھیلنے والے ماریو کو روایتی پلیٹ فارم والے ماحول میں کنٹرول کرتے ہیں مگر کنٹرول صرف ایک ہے یعنی جمپ۔

خیال رہے کہ 1981 میں جب پہلی بار سپر ماریو کی ویڈیو گیم میں آمد ہوئی تھی تو اس کا نام جمپ مین ہی تھا۔

تاہم اینڈرائیڈ صارفین اسے مفت ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں اور شروع کی 3 اسٹیجز کا مزہ لے سکتے ہیں۔

مگر اس کے بعد ہر لیول پاس کرنے پر آگے مزید کھیلنے کے 10 ڈالرز کی ضرورت ہوگی۔

ویسے کمپنی نے اس کے آئی او ایس ورژن کی ایپ سے دنیا بھر میں اب تک 53 ملین ڈالرز کمالیے ہیں اور اینڈرائیڈ صارفین سے اسے زیادہ آمدنی کی توقع ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں