پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف دو سڑکوں کے علاوہ باقی پورا لاہور شہر کراچی سے بھی گندہ ہے۔

پی پی پی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے کراچی کے کوڑے کرکٹ پر دیئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو اپنے خاندان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والی سڑکوں پر ہی نہیں بلکہ پورے لاہور پر توجہ دینی چاہیے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 'لاہور شہر کا بڑا حصہ صاف نہیں ہے اور لوگ ہیپاٹائٹس کا شکار ہیں'۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پی ایم ایل (ن) کے وزراء کرپشن کے ذریعے پیسہ بنارہے ہیں جبکہ پارٹی قیادت پاناما گیٹ جیسے میگا کرپشن کیس میں ملوث ہے۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ 'مسلم لیگ (ن) 1999 میں ملک کو لوٹ رہی تھی اور منی لانڈرنگ کررہی تھی جبکہ قیادت اسی دوران بینظیر بھٹو کے خلاف کرپشن کے بے بنیاد الزامات عائد کررہی تھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'عوام شریف خاندان کو ملک میں بادشاہت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے'۔

پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور حسین نے کہا کہ کسان، مزدور اور ورکنگ کلاس 2018 میں مسلم لیگ (ن) کو مسترد کردے گی۔

یہ خبر 29 مارچ 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ARA Mar 29, 2017 04:04pm
WoW! Just WoW! Our leaders are competing in 'making' our city dirtiest rather than cleanest.
ahmak adami Mar 29, 2017 09:01pm
donon gandey shehir heyn - Lahore meyn bhi nazar aATİY HEY LEKIN KAM AZ KAM KARACHI KI TARAH HER JAGAH PER PAN KI peek nazar nahiyn aattiy