پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کی آخری اسٹیج میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں زیرعلاج اداکارہ کو بی پازیٹو خون کی ضرورت ہے تاکہ زندگی اور موت کی اس جنگ میں نقاءکو ممکن بناسکیں۔

معروف سماجی کارکن اور خواتین کے اقوام متحدہ کی سفیر منیبہ مزاری نے اپنے فیس بک پیغام میں اداکارہ کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے خون کی ضرورت کے حوالے سے اپیل کی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کے کینسر کی تشخیص گزشتہ سال ہوئی تھی اور اب آخری اسٹیج کے باعث ان کی حالت کافی تشویشناک ہوچکی ہے۔

ڈاکٹروں نے معدے کے کینسر کی تشخیص کی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج چل رہا تھا۔

اس وقت ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا 'ایک وقت ایسا آیا تھا جب میں کروٹ لینے، کھڑے ہونے، سوچنے سے قاصر تھی جبکہ سانس لینا مشکل تھا، مگر پرستاروں کے پیغامات نے مجھے ایک بار زندگی کے قریب کیا'۔

نائلہ جعفری متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں 'ماں مجھ سلانا'، 'دیسی گرلز' اور ' تھوڑی سی خوشیاں' قابل ہیں جبکہ وہ متعدد تھیٹر ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بھی فیس بک اور ٹوئٹر پر اس حوالے سے پوسٹ کی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے متعدد افراد پوسٹس لگا رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں