پاکستان کا پراویڈنس اسٹیڈیم میں نیا ریکارڈ

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2017
محمد حفیظ 88 رنز کے ساتھ پاکستانب کے سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے ایف پی
محمد حفیظ 88 رنز کے ساتھ پاکستانب کے سب سے کامیاب بلے باز رہے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پانچ وکٹ کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔

کامران اکمل 47، احمد شہزاد 67، محمد حفیظ 88 اور شعیب ملک 53 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

مزید پڑھیں: ’ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی ملزم‘

پاکستان نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 308 رن بنا کر پراویڈنس اسٹیڈیم پر سب سے بڑے اسکور کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اس میدان پر محض ایک مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا گیا تھا، 2007 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا نے 303 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دھونی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آج تک 300 یا اس سے زائد کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب نہیں کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں