پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نوازحکومت نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا اعلان نہ کرکے چھوٹے صوبوں کا مسلسل استحصال کررہی ہے۔

پی پی پی سندھ سیکرٹریٹ میں پارٹی کے نئے منتخب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداروں کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کو دریائے سندھ پر تعمیر کیا گیا اور بجلی پیدا کرنے کے لیے سندھ کے حصے کا پانی چرا کر صوبے کو خشک سالی کا شکار کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'لاہور کے حکمران سندھ کا پانی چرا رہے ہیں'

پارلیمانی امور کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے بجلی کی حالیہ لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 30 اپریل کو تمام ڈویژنل مراکز پر دھرنا ہوگا اور حکام کے سخت رویوں کے خلاف 14 مئی کو صوبائی سطح پر دھرنا ہوگا۔

انھوں نے یاد دہانی کروائی کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ جو صوبے وسائل پیدا کررہے ہیں اس کے استعمال کا حق سب سے پہلے ان ہی کا ہے۔

یہ خبر 17 اپریل 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں