میلان: اٹلی میں حسن کے مقابلے میں منتخب ہونے والی لڑکی خود پر تیزاب سے کیے جانے والے حملے کے بعد پہلی بار ٹی وی پروگرام میں شامل ہوئیں۔

اٹلی کی 27 سالہ گسیشا نتارو پر رواں برس جنوری میں اپنے مرد دوست نے مبینہ طور پر تیزاب سے حملہ کیا، جس کے باعث ان کا چہرہ سخت متاثر ہوا۔

گسیشا نتارو کو تیزاب حملے کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا، جہاں اس کے گزشتہ 3 ماہ کے دوران متعدد آپریشن کیے گئے۔

مقابلہ حسن میں منتخب ہونے والی گسیشا نتارو کا چہرہ جھلس چکا ہے، جب کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی بھی ختم ہوچکی ہے، ان کی آنکھ کا حال ہی میں آپریشن بھی کیا گیا۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق حسینہ مارننگ شو میں چہرے پر نقاب پہن کر شامل ہوئیں، تاہم پروگرام کے دوران میزبان کے اسرار پر انہوں نے حجاب اتار دیا۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں خود سے ہونے والے ہولناک واقعے کی داستان بتاتے ہوئے لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ دیکھیں اور فیصلہ کریں کہ کیا پیار کی سزا ایسی ہوتی ہے؟

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

گسیشا نتارو نے بتایا کہ وہ اکثر گھٹنے کے بل جھک کر خدا سے دعا مانگتیں ہیں کہ ان سے ان کی خوبصورتی بھلے چھین لی جائے، مگر ان کی بینائی سلامت رہے۔

خیال رہے کہ تیزاب حملے کے باعث ان کا چہرہ مکمل طور پر جھلس گیا تھا، سرجری کے بعد اسے بحال کیا گیا، جب کہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی بھی ختم ہوگئی۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

گسیشا نتارو پر رواں برس جنوری میں مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ نے تیزاب چھڑک دیا تھا، جو اب جیل میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سابق حسینہ پر مبینہ حملے کرنے والے شخص جورگی ایڈسن تیزاب حملوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

گسیشا نتارو نے ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ انہوں نے ہمت نہیں ہاری، وہ جلد ہی اپنا ایک میوزک البم لانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں