ویسے تو ہر ایوارڈ شو یا تقریب میں سب سے زیادہ توجہ خواتین کے ملبوسات پر دی جاتی ہے، لیکن لکس اسٹائل ایوارڈز کی شاندار رات میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی بخوبی تیار ہوکر سب کی داد سمیٹ لی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں سال ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں خواتین سے بہتر لُکس مردوں کے نظر آئے، جنہوں نے اپنے شاندار انداز سے سب کو حیران کردیا۔

اس سے قبل ہم نے آپ کو اداکاراؤں کے بہترین اور مایوس کرنے والے ملبوسات کی فہرست دی تھی اور اب یہاں لکس اسٹائل ایوارڈز میں موجود مردوں کے بہترین لُکس کی لسٹ دی جارہی ہے۔

علی ذیشان

پاکستانی انڈسٹری کے کامیاب ڈیزائنر علی ذیشان اپنے ڈیزائن کردہ عروسی جوڑوں میں نت نئے انداز لاتے رہتے ہیں، وہ اس ایوارڈ تقریب میں نہایت سادہ سیاہ رنگ کی شیروانی اور سفید رنگ کی شلوار پہن کر شریک ہوئے۔

علی کاظمی

علی کاظمی ہمیشہ کی طرح اس دوران بھی سوٹ میں نہایت دلکش نظر آئے، اگر اس لُک سے کوئی شکایت کی جائے تو وہ بس یہ ہوگی کہ سوٹ کافی چمکتا نظر آیا، تاہم ان کے انداز میں باقی سب کچھ بالکل ٹھیک تھا۔

حسنین لہری

ماڈل حسنین لہری سے اس ڈریسنگ سے زیادہ بہتر کی امید کی جاسکتی ہے کیوں کہ انہیں سال کا بہترین ماڈل قرار دیا گیا، تاہم اس بار بھی وہ متاثر کرنے میں کامیاب رہے۔

نومی انصاری

پاکستان کے ایک اور کامیاب ڈیزائنر نومی انصاری نے بھی شاندار شیروانی پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے)

بہترین ڈیزائنر اور میزبان حسن شہریار اس تقریب میں سیاہ رنگ کے سادہ سے سوٹ میں جلوہ گر ہوئے، ان کی اس لُک نے کافی توجہ سمیٹی۔

زاہد احمد

اداکار زاہد احمد ہر بار کی طرح اس ایوارڈ شو میں بھی شاندار انداز میں شریک ہوئے۔

عمران عباس

اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کی داد وصول کرنے والے عمران عباس لکس اسٹائل ایوارڈ میں نیلے رنگ کے سوٹ میں بہترین نظر آئے۔

میکال ذوالفقار

کون کہتا ہے کہ مردوں پر سفید رنگ کا سوٹ اچھا نہیں لگتا؟ میکال ذوالفقار کی اس انداز میں شرکت نے سب کو حیران کردیا۔

ہالت ارگینچ (Halit Ergenç)

ڈرامہ ’میرا سلطان‘ میں ’سلطان‘ کا کردار کرنے والے بہترین اداکار ہالت ارگینچ لکس اسٹائل ایوارڈ کے خصوصی مہمان تھے، جنہوں نے شاندار انداز میں تقریب میں شرکت کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں