ویسے تو سانپ سے دور رہنے میں ہی بہتری ہے مگر کیا آپ اس تصویر میں چھپے سانپ کو تلاش کرسکتے ہیں؟

یہ وہ سوال ہے جس نے آج کل انٹرنیٹ صارفین کو الجھا کر رکھا ہوا۔

سانپوں کی ایک ماہر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس تصویر سے ثابت ہوتا ہے جب آپ کسی جنگل وغیرہ سے گزرے تو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیونکہ وہاں اس تصویر کی طرح کوئی سانپ حملے کے تیار ہوسکتا ہے۔

ہیلن نامی ٹوئٹر صارف نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا آپ اس تصویر میں سانپ کو تلاش کرسکتے ہیں۔

تو کیا آپ اس تصویر میں سانپ کو تلاش کرسکتے ہیں۔

اور یہ جان لیں کہ کوئی آسان کام نہیں، دس میں سے بمشکل کوئی ایک ہی اس کا درست جواب دے سکتا ہے۔

تو کیا آپ کو سانپ نظر آیا یا ہمت ہار دی ہے؟

اگر ہاں تو نیچے موجود تصویر میں آپ اس کا جواب دیکھ سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں