ہم اسٹائل ایوارڈز کی پانچویں سالانہ تقریب رواں ہفتے کو منعقد ہونے جارہی ہے، اس سال کے ایونٹ میں پاکستان کی بےشمار نامور شخصیات پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔

اس ایونٹ میں کیا کچھ ہوگا اس کی مکمل فہرست یہاں ترتیب دی گئی ہے۔

شجاع حیدر پہلی مرتبہ ایوارڈ شو میں پرفارم کریں گے

مقبول ڈرامے ’من مائل‘ کے گانے ’تیرے نال میں لائیاں‘ کو بنانے والے شجاع حیدر ہم ایوارڈز میں پرفارمنس کے ساتھ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

کبریٰ خان اور احسن خان ایک ساتھ پرفارم کریں گے

شہروز سبزواری کی علیحدہ پرفارمنس ہوگی

شہروز سبزواری کو ہم ایوارڈز میں ہمیشہ ہی پسند کیا جاتا رہا ہے، وہ اس سے قبل بھی ہم ایوارڈز میں پرفارم کرتے آرہے ہیں۔

وہ پہلی مرتبہ ایونٹ میں اکیلے پرفارم کریں گے۔

اس سال کے ایونٹ میں مہوش حیات بھی جلوے بکھیریں گی۔

وہ بھی علیحدہ پرفارم کرنے جارہی ہیں۔

موسیقی کی بات کی جائے تو مومنہ مستحسن اور عاصم اظہر شائقین کو اپنی خوبصورت آواز سے محظوظ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں