’ہندی میڈیم‘ کے نئے گانے سے بچپن کی یادیں تازہ

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2017
فلم ’ہندی میڈیم‘ 19 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی — اسکرین شاٹ
فلم ’ہندی میڈیم‘ 19 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی — اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بولی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کا نیا گانا ریلیز کردیا گیا، جسے سُن کر ہر کوئی اپنے بچپن کی زندگی کو ایک مرتبہ پھر جینا چاہے گا۔

2 منٹ دورانیے پر مشتمل اس گانے میں دکھایا گیا کہ بچوں کی خوشیاں ان کی کتابوں، کھیل، اسکول کی سالانہ تقریب اور بریکس کے گرد گھومتی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'سوٹ سوٹ': صبا قمر اور عرفان خان کے اسٹائل

اس گانے کو ہندوستانی گلوکارہ تنشکا سنگھوی نے گایا جسے سُن کر ہر کسی کو اپنا بچپن یاد آجائے گا۔

اس گانے میں اسکولز کے حوالے سے ایک اہم پیغام بھی دیا گیا کہ یہ ضروری نہیں کہ اسکول کتنا بڑا یا چھوٹا ہے، بلکہ ضروری یہ ہے کہ وہاں تعلیم کیسی دی جارہی ہے۔

’ایک جندری‘ نامی اس گانے میں صبا قمر اور عرفان خان ایک اسکول میں نظر آئے، جو یہاں نئی کتابیں دینے کے ساتھ اس کی صفائی بھی کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’حور گانا میرے دل کے بےحد قریب‘

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کے تین گانے ریلیز کیے جاچکے ہیں، جن میں سے ایک گانا حور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

صبا قمر کی ڈبیو بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس فلم میں صبا قمر اور عرفان خان میاں بیوی کے روپ میں سامنے آئیں گے، جن کی اپنی بیٹی کو اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کی جدوجہد کو پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں