صبا قمر کی ’ہندی میڈیم‘ کا دوسرا گانا، عاطف اسلم کی آواز

اپ ڈیٹ 20 اپريل 2017
فلم 12 مئی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ فائل
فلم 12 مئی کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ فائل

بولی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صرف پاکستانی اداکارہ صبا قمر ہی شامل نہیں بلکہ کامیاب پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی فلم میں ایک گانا گا کر شمولیت اختیار کی۔

صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، اس فلم کا نیا گانا ’حور‘ ریلیز کردیا گیا، جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے کی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی 'ہندی میڈیم' کی کہانی کیا؟

خیال رہے کہ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکار عرفان خان نے صبا قمر کے شوہر کا کردار ادا کیا۔

اس فلم کے دوسرے گانے ’حور‘ میں عرفان خان اور صبا قمر کی نوجوانی کے دنوں کو پیش کیا ساتھ ساتھ ان کی رومانوی کہانی سنائی گئی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی جانب سے گائے جانے والے رومانوی گانے بولی وڈ میں کافی پسند کیے جاتے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’رستم‘ کے لیے بھی ایک گانا ’تیرے سنگ یارا‘ گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'سوٹ سوٹ': صبا قمر اور عرفان خان کے اسٹائل

ان کے نئے گانے ’حور‘ کے بول پرییا ساریا نے تحریر کیے، جس کی کمپوزیشن سچن جگر نے کی۔

اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’سوٹ سوٹ‘ بھی ریلیز کیا گیا، جس میں صبا قمر اور عرفان خان کے اسٹائل کے مداح دیوانے ہوگئے۔

فلم ’ہندی میڈیم‘ رواں سال 12 مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں