فیس بک میں نئی تبدیلی کیا ہے؟

اپ ڈیٹ 06 مئ 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک میں لوگ پیجز تو لائیک کرتے ہی ہیں مگر اب لگتا ہے کہ اس کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ٹاپکس کو فالو کرنا ہی کافی ثابت ہوگا۔

جی ہاں فیس بک اب پیجز کی جگہ نیوز فیڈ میں ٹاپکس کو فالو کرنے کے فیچر کو ٹیسٹ کررہی ہے تاکہ صارفین تک ایسے پیجز کی معلومات بھی پہنچ سکیں جن کو وہ لائیک یا فالو نہیں کرتے۔

یہ فیچر ایک تجویز (سجیشن) کی طرح صارفین کی نیوز فیڈ میں سامنے آتا ہے۔

مزید پڑھیں : فیس بک ری ایکشنز اب کمنٹس میں بھی دستیاب

جیسے کوئی صارف ہارر فلموں کو پسند کرتا ہے تو وہ ہارر موویز کے ٹاپک کو فالو کرسکتا ہے جس کے بعد اس سے متعلق جہاں بھی کوئی خبر یا اطلاع سامنے آئے گی وہ آپ کی نیوز فیڈ پر بھی ظاہر ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی ایک چوتھائی آبادی فیس بک کی دیوانی

کسی ٹاپک کو فالو کرنے کے پیجز کے مقابلے میں کئی فوائد ہیں، جیسے کسی ایک ٹاپک کو فالو کرنا زیادہ آسان ہے بہ نسبت 27 مختلف پیجز کے اور دوسرا یہ کہ صارفین کو اس سے بڑے پیمانے پر معلومات کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس فیچر کی آزمائش کررہی ہے اور اس کے بقول اس طرح صارفین کو اپنی پسند کے موضوعات کی زیادہ اسٹوریز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اگر یہ فیچر فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تاہم یہ واضح ہے کہ فیس بک اب کسی متنازع موضوع کو اس فیچر کا حصہ نہیں بنائے گی۔

فیس بک نے گزشتہ دنوں اس فیچر کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سائٹ کے رواں سال تین بڑے مقاصد ہیں، ایک دریافت، دوسرا احترام اور تیسرا شراکت داری۔

اب یہ نیا فیچر پہلے حصے یعنی دریافت کا حصہ لگتا ہے اور جب لوگ نیا مواد دیکھیں گے تو وہ فیس بک پر زیادہ وقت بھی گزاریں گے جو کہ اس سوشل میڈیا ویب سائٹ کا اصل مقصد بھی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں