اس سال آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

اپ ڈیٹ 06 مئ 2017
آئیفا ایوارڈز کی شاندار تقریب رواں سال جولائی میں منعقد ہوگی — ۔
آئیفا ایوارڈز کی شاندار تقریب رواں سال جولائی میں منعقد ہوگی — ۔

بولی وڈ انڈسٹری کے سب سے شاندار ایوارڈ شو آئیفا جلد منعقد ہونے جارہا ہے، جس کے لیے بولی ووڈ کے تمام مداح کافی پرجوش ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈز اس سال امریکی شہر نیویارک میں پہلی مرتبہ منعقد ہوں گے۔

اس سال کے آئیفا کی تقریب کا آغاز گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کریں گے، جنہیں گزشتہ سال کی ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ سے شہرت ملی تھی۔

ہندوستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دلجیت دوسانج کا آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں بےحد پرجوش ہوں، یہ دوسرا سال ہوگا جب میں آئیفا کا حصہ بنوں گا، میں آئیفا راکس میں پرفارم کرنے جارہا ہوں، یہاں موجود کئی کامیاب اسٹارز کے ساتھ موجود ہونے پر مجھے بےحد خوشی ہے، یہ ایک جادوئی تجربہ ہوگا‘۔

اس ایوںٹ میں ہندوستان کے نامور موسیقار اے آر رحمٰن کے انڈسٹری میں 25 سال بھی مکمل ہونے کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئیفا ایوارڈز میں اس سال اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، شاہد کپور، سشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن پرفارم کریں گے۔

آئیفا ایوارڈز بولی وڈ کا وہ اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہندوستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل سپر اسٹارز بھی شرکت کرتے ہیں، اس سے قبل کئی نامور ستارے اس کا حصہ بن چکے ہیں جن میں انجیلینا جولی، جیکی چن وغیرہ شامل ہیں، تاہم دیکھنا ہوگا کہ اس بار کون سے اداکار اس ایونٹ میں شامل ہوں گے۔

آئیفا ایوارڈز رواں سال 14 اور 15 جولائی کو منعقد ہوں گے۔


ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں