• KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm
  • KHI: Asr 5:12pm Maghrib 7:18pm
  • LHR: Asr 4:55pm Maghrib 7:03pm
  • ISB: Asr 5:04pm Maghrib 7:13pm

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان

شائع May 8, 2017 اپ ڈیٹ May 31, 2017

دفاعی چیمپئین بھارت نے اگلے ماہ انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔

تاہم بھارت نے کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) کی جانب سے منظور کیے جانے والے نئے مالیاتی ماڈل کی منظوری اور بگ تھری کے خاتمے پر احتجاج کرتے ہوئے اگلے ماہ جون میں منعقد ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کرنے کے لیے ٹیم کا اعلان تاخیر سے کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کے لیے بھارت کو اپنی ٹیم کا اعلان 25 اپریل تک کرنا تھا، تاہم آئی سی سی کے نئے مالیاتی ماڈل سے ناخوش بھارت مقررہ تاریخ تک ٹیم کا اعلان نہ کر سکا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 2013 میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی اور اس کی عدم شرکت سے ٹورنامنٹ کو شدید دھچکہ لگ سکتا تھا، یہی وجہ ہے کہ ایڈورٹائزرز میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کامران ڈراپ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے چند اراکین ٹیم کو ٹورنا منٹ سے دستبردار کروانا چاہتے تھے تاہم عدلیہ کی جانب سے قائم کی جانے والی اور بی سی سی آئی کے امور چلانے والی چار رکنی کمیٹی اس فیصلے کی مخالف تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دی تھی کہ اگر نیا مالیاتی ماڈل منظور کیا گیا تو بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت نہیں کرے گی۔

بھارتی اسکواڈ

چیمپیئنز ٹرافی 2017 میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ ان علاوہ ٹیم میں شیکھر دھون، روہیت شرما، اجنکیا رہانے، مہیندر سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، کیدار یادو، ہردیک پانڈیا، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجہ، محمد شامی، امیش یادو، بھونیشور کمار، جسپریت سنگھ بمرا اور منیش پانڈے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024