بے واچ کا پریمیئر: امریکی پریانکا کے دیوانے

14 مئ 2017
—فوٹو پریانکا چوپڑا انسٹا گرام
—فوٹو پریانکا چوپڑا انسٹا گرام

میامی: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہولی وڈ کی آنے والی فلم’بے واچ‘ کا پریمیئر ہوا، جس میں فلم کی تمام کاسٹ سمیت پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا کی یہ فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی، بھارت میں یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی، اسی دن ہندوستانی سینما گھروں میں ہولی وڈ فلم ’ونڈر وومین‘ بھی سجے گی۔

بے واچ فلم میں پریانکا چوپڑا نے ایک کاروباری شاطر خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جس سے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے مداحوں کو یہ کردار بہت پسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کا اسرائیلی فوج کی سابق اہلکار سے مقابلہ

ان دنوں بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ اپنی ہولی وڈ فلم بے واچ کے پریمیئر کے لیے امریکا میں ہیں، میامی میں فلم کا پریمیئر ہوا، جس میں بے واچ کی کاسٹ نے شرکت کی۔

Thank you for the love Miami! @baywatchmovie premiering on May 25th in a theater near you! #BeBaywatch

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا نے پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

پریمیئر کی تقریب میں دیسی گرل نے مغربی طرز کا بلیو رنگ کا دیدہ زیب لباس پہن کر شرکت کی، جس میں وہ زیادہ پرکشش دکھائی دیں۔

مزید پڑھیں: آسکرز 2017: پریانکا کے لباس سے مشابہہ 5 چیزیں

پریمیئر کی تقریب میں شہریوں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا کے پیچھے کھڑے سینکڑوں امریکی مداح انہیں دیکھتے ہی آوازیں نکال رہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں پرینکا چوپڑا اپنے مداحوں کو آٹو گراف دیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ ایک اور ویڈیو میں وہ فلم کی کاسٹ سے مل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ’تب اور اب‘

بے واچ فلم کی دیگر کاسٹ میں پاملہ اینڈرسن، شیرولیٹ مک کینی، کیلی روہرباچ،ڈیانے جوہنسن، زیک افرون، جون باس اور اینجل کینی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، پریانکا فلم کے اہم کرداروں میں سے ایک کردار ادا کر رہی ہیں۔

Congratulations! Thank you to a wonderful cast. #may25th #BeBaywatch @baywatchmovie #12daystogo

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

تبصرے (0) بند ہیں