چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انگلینڈ روانہ

اپ ڈیٹ 31 مئ 2017
ویسٹ انڈیز سے برمنگھم پہنچنے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفارز احمد، اظہر علی اور بابر اعظم کا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
ویسٹ انڈیز سے برمنگھم پہنچنے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفارز احمد، اظہر علی اور بابر اعظم کا آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے جبکہ سرفراز احمد سمیت سات کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے براہ راست انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔

یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کے سات کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں جن میں شعیب ملک، محمد حفیظ، عمر اکمل، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں موجودہ اسکواڈ کے بقیہ سات کھلاڑی براہ راست انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔

اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ابھی لندن روانہ نہیں ہوئے اور والدہ کی طبعیت خراب ہونے کے باعث 18مئی کو ٹیم جوائن کریں گے۔

ایونٹ سے پہلے برمنگھم میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم آٹھ ملکی ٹورنامنٹ سے 27مئی کو بنگلہ دیش اور 29 مئی کو آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا افتتاحی میچ چار جون کو روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن ہندوستان سے کھیلے گی جس کے بعد سات جون کو جنوبی افریقہ اور 12 جون کو سری لنکا سے مقابلہ ہو گا۔

تبصرے (0) بند ہیں