پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا او بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 555 پوائنٹس (1.08 فیصد) کی کمی دیکھی گئی۔

مندی کے باعث 100 انڈیکس 51 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا اور 50 ہزار 957 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن، کمرشل بینک اور کیمیکل کے سیکٹرز نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی کمی

بینچ مارک انڈیکس میں 6 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 7 ارب 15 کروڑ روپے رہی۔

مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 183 کی قیمتوں میں اضافہ، 204 کے بھاؤ میں کمی اور 18 کی قدر میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں: 9 سال بعد اسٹاک ایکسچینج کیلئے ایمرجنگ مارکیٹ کا درجہ

سب سے زیادہ ورلڈ کال ٹیلی کام کمپنی کے 3 کروڑ 25 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جبکہ اینگرو پولیمیر کے ایک کروڑ 51 لاکھ، سِلک بینک لمیٹڈ کے ایک کروڑ 42 لاکھ، لوٹے کیمیکل کے ایک کروڑ 38 لاکھ اور کوئس فوڈ کے ایک کروڑ 36 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں