• KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 18.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.8°C
  • ISB: Cloudy 18.2°C

کیا کیٹ مڈلٹن کے پاؤں زمین پر نہیں؟

شائع July 8, 2016

ڈچز آف کیمبرج کے نام سے مشہور برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ایک ایسی تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے موقع پر لی گئی زیر نظر تصویر میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کیٹ کے پاؤں زمین پر نہیں بلکہ وہ ہوا میں معلق ہیں۔

اس موقع پر کیٹ مڈلٹن کے ہمراہ ان کے شوہر شہزادہ ولیم اور دیور شہزادہ ہیری بھی موجود ہیں۔

یہاں دیکھیں:

فوٹو/ بشکریہ کرس راڈبرن/پول/گیٹی امیجز—۔
فوٹو/ بشکریہ کرس راڈبرن/پول/گیٹی امیجز—۔

ارے ارے، پریشان مت ہوں، یہ فوٹو شاپ کا کمال نہیں اور نہ کیٹ کے پاس کوئی 'جادو' ہے، بلکہ یہ تو محض نظروں کا دھوکا ہے!

دراصل کیٹ مڈلٹن کی تصویر ایک ایسے زاویئے سے لی گئی ہے کہ اس میں ان کی اونچی ہیلز نظر نہیں آرہیں اور بظاہر ایسا نظر آرہا ہے کہ کیٹ ہوا میں چل رہی ہیں۔

لیکن اگلی ہی تصویر میں آپ کو اصل حقیقت معلوم ہوجائے گی۔

فوٹو/ بشکریہ مارک کٹھبرٹ/یوکے پریس/ گیٹی امیجز—۔
فوٹو/ بشکریہ مارک کٹھبرٹ/یوکے پریس/ گیٹی امیجز—۔

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اِک بحث کا آغاز ہوگیا اور لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیٹ ہوا میں کیسے معلق ہیں، کیا کوئی وضاحت کرسکتا ہے؟

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اپریل 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، برطانوی شاہی جوڑے کا ایک بیٹا جارج اور ایک بیٹی شارلٹ ایلزبتھ ڈیانا ہے۔

بشکریہ: میش ایبل

کارٹون

کارٹون : 12 دسمبر 2025
کارٹون : 11 دسمبر 2025