پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رہا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 631 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز کاروباری سیشن 51 ہزار 373 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران زیادہ سرگرمی کمرشل بینکوں کے سیکٹر میں نظر آئی تاہم کاروباری حجم اوسطاً کم رہا۔

جے ایس گلوبل کیپیٹل کے نبیل ہارون کا کہنا تھا کہ ’کاروباری سیشن کے دوران شیئرز کی خرید و فروخت میں زیادہ شراکت تیل سیکٹر سے نظر آئی، جس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

انہوں نے کہا کہ ’اس کے علاوہ بڑے بینکوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور یو بی ایل، ایچ بی ایل اور ایم سی بی نے انڈیکس میں مجموعی طور پر 225 پوائنٹس کی شراکت کی۔‘

کاروباری سیشن کے دوران صرف 5 کروڑ 34 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب روپے تھی۔

مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 237 کی قیمتوں میں اضافہ، 148 کی قیمتوں میں کمی اور 10 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں