امریکا، برطانیہ قابل اعتبار نہ رہے،مرکل کی تنبیہ

29 مئ 2017
انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یورپ کو اپنی قسمت خود اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے—فائل/فوٹو:اے پی
انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یورپ کو اپنی قسمت خود اپنے ہاتھ میں لینے کی ضرورت ہے—فائل/فوٹو:اے پی

جرمنی کی چانسلر انجیلامرکل کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت اور مغربی قوتوں کے بریگزیٹ سے ٹوٹنے کے بعد یورپ کو ‘اپنی قسمت کو خود اپنےہاتھوں میں لینا پڑے گی’۔

انجیلا مرکل نے جنوبی جرمنی میں الیکشن کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ ‘گزشتہ چند دنوں میں مجھے تجربہ ہوا ہے کہ ہمیں دوسروں پر مکمل انحصار کرنے کا وقت ختم ہوچکا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یورپینز کو حقیقی معنوں میں ہماری قسمت کو اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا’۔

جرمنی اور یورپ کے امریکااور برطانیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ‘ہمیں اپنی منزل کے لیے خود لڑنا ہوگا’۔

انھوں نےکہا کہ فرانس کے نئے منتخب صدر ایمانوئیل میکرون اور برلن کے درمیان خوشگوار تعلقات کے لیے خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

اینجیلا مرکل حال ہی میں جی-7 سربراہی کانفرنس میں شرکت سے واپسی لوٹی ہیں جہاں امریکا اور دیگر چھ طاقتوں کے درمیان پیرس 2015 کی میثاق کے مطابق معاہدوں پر دستخط نہ ہوسکے تھے۔

انجیلا مرکل نے اس صورت حال کو ‘چھ بمقابلہ ایک’ سے تعبیر کرتے ہوئے مذاکرات کو ‘بہت مشکل اور غیرتسلی بخش قرار دیا تھا’۔

تبصرے (0) بند ہیں