بلوچستان میں 12 دہشت گرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد،آئی ایس پی آر

04 جون 2017
آئی ایس پی آر کے مطابق ہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے—فوٹو:آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق ہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے—فوٹو:آئی ایس پی آر

پاک فوج نے بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے تحت اسپلنجی اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، مستونگ میں فائرنگ کے تبادلے میں 12 اہم دہشت گرد ہلاک جبکہ دو افسران سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دو روز کے دوران فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دہشت گرد غار میں چھپے ہوئے تھے اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سازشیں کررہے تھے تاہم فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر انھیں فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم جوابی فائرنگ سے 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کاہان سے 55 کلومیٹر دور سکھن نالہ دارانگو میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں اور کارروائیوں کے دوران اسلحے اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ بھی برآمد کرلی گئیں۔

اعلامیے کے مطابق 'دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں بندوقیں، راکٹ لانچر،مائنز، ڈیٹونیٹرز اور مواصلاتی آلات شامل ہیں'۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کسی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں