آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کون کرے گا؟

اپ ڈیٹ 20 جون 2017
ایوارڈ شو کے میزبانوں کا اعلان آئیفا انتظامیہ نے کیا—فوٹو/ اے این آئی
ایوارڈ شو کے میزبانوں کا اعلان آئیفا انتظامیہ نے کیا—فوٹو/ اے این آئی

بولی وڈ کے سب سے بڑے فلمی میلے آئیفا ایوارڈز کا انعقاد آئندہ ماہ نیویارک میں ہوگا، لیکن ابھی تک شائقین اس انتظار میں ہیں کہ اس ایوارڈ شو میں کیا کیا خاص باتیں ہوں گی اور اس کی میزبانی کس کے حصے میں آئے گی؟

آئیفا ایوارڈز کی تاریخوں کا اعلان تو گزشتہ ماہ ہی کردیا گیا تھا، جب کہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ ایوارڈ شو میں سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ،شاہد کپور اور کریتی سنن سمیت دیگر ستارے پرفارم کریں گے۔

تاہم اب اس ایوارڈ شو کی مینجمنٹ نے اس کے میزبانوں کا اعلان بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

بھارتی نشریاتی ادارے اے این آئی کے مطابق آئیفا کے 18 ویں ایڈیشن کی میزبانی کرن جوہر اور سیف علی خان کریں گے۔

A post shared by saif ali khan (@saif_alikan) on

نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں 15 جولائی کو منعقد ہونے والے اس ایوارڈ شو میں ورن دھون ڈیبیو پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ایک سیگمنٹ کے شریک میزبان بھی بنیں گے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر ایوارڈ شو کی حیثیت رکھنے والے اس شو کو کلر ٹی وی براہ راست نشر کرے گا۔

مزید پڑھیں: فواد خان آئیفا کی میزبانی کے لیے تیار

آئیفا میں میزبانی کے لیے منتخب ہونے پر کرن جوہر اور سیف علی خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اعزاز حاصل ہونے پر فخر ہے اور وہ اس میلے میں اچھی تفریح کے لیے پر امید ہیں۔

کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہونے پر انہیں خصوصی خراج تحسین پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو/ انسٹاگرام
کرن جوہر کے انڈسٹری میں 25 برس مکمل ہونے پر انہیں خصوصی خراج تحسین پیش کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو/ انسٹاگرام

ورون دھون نے بھی ڈیبیو انٹری کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی انہیں مواقع ملتے رہیں گے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی اس فلمی میلے میں ہولی وڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز میں ستاروں کے رنگ

اُدھر گزرتے دنوں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ شخصیات آئیفا فیور میں مبتلا نظر آرہی ہیں، تمام ستاروں کو ایوارڈ شو کا بے صبری سے انتظار ہے اور ہر کوئی دیکھنا چاہتا ہے کہ اس بار یہ میلہ کون لوٹنے والا ہے۔

ورن دھون ڈیبیو پرفارمنس دیں گے—فوٹو/ انسٹا گرام
ورن دھون ڈیبیو پرفارمنس دیں گے—فوٹو/ انسٹا گرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں