پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروباری سیشن کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 560 پوائنٹس (1.25 فیصد) کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انڈیکس میں 560 پوائنٹس کے اضافے کے بعد کاروباری سیشن 45 ہزار 474 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری حجم کے لحاظ سے کمرشل بینک کا سیکٹر سب سے آگے رہا اور مارکیٹ میں کئی روز کی مندی کے بعد ریکوری دیکھنے میں آئی۔

بدھ کے روز 100 انڈیکس میں 18 کروڑ 79 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت تقریباً 13 ارب 42 کروڑ روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 190 کی قیمتوں میں اضافہ، 168 کے بھاؤ میں کمی اور 14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے 2 کروڑ 32 لاکھ شیئرز خرید و فروخت ہوئے جبکہ بینک آف پنجاب کے 2 کروڑ 2 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 2 کروڑ، بینک آف پنجاب (آر) کے ایک کروڑ 98 اور عسکری بینک کے ایک کروڑ 66 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں