ہولی وڈ فلم ’جومانجی‘ 1995 کی کامیاب ایکشن اور تصوراتی فلم تھی جس کا دوسرا حصہ رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

فلم ’جومانجی: ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا پہلا ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

1995 کی فلم ’جومانجی‘ کی کہانی دو بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو جومانجی نامی ایک گیم کی وجہ سے اس کی دنیا کا حصہ بن جاتے ہیں اور بڑی مشکل سے اس گیم کو ختم کرنے کے بعد اپنی دنیا میں واپس پہنچتے۔

تاہم اس فلم کے سیکوئل میں کہانی تبدیل ہوتی اور گیم میں موجود کردار واپس اپنی دنیا میں جانے کی جدوجہد کرتے۔

فلم کی کاسٹ میں ہولی وڈ اداکار ڈیوین جانسن دی راک مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’جومانجی 2‘ رواں سال 20 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں