’موم‘ کی کاسٹ کے لیے عدنان صدیقی کا پیغام
پاکستانی اداکارہ عدنان صدیقی نے اپنی بولی وڈ فلم ’موم‘ کی کاسٹ کے لیے ایک جذباتی خط تحریر کردیا۔
عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم کے ہمراہ تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا، جس پر انہوں نے لکھا کہ ’کہاں سے شرور کروں اور کہاں ختم کروں، اس قسم کے پراجیکٹ پر کام کرنا خود ایک کہانی ہے‘۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنا آسان نہیں تھا، عدنان صدیقی کے مطابق ’اس کردار کے لیے کال آنا، ورک شاپس کرنا، اس بزنس کے بہترین لوگوں کو جاننا، اور اپنی بہترین اداکاری کی امید کرنا بالکل آسان نہیں تھا‘۔
البتہ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم ان کے ساتھ نہ ہوتی، تو وہ اپنا بہترین کام نہ کر پاتے۔
عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’اگر بونی کپور صاحب جیسے لوگ نہ ہوتے جنہوں نے مجھے فلم سازی کے حوالے سے بہت کچھ سکھایا، سری دیوی جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین اداکارہ کیوں ہیں، ہماری ٹیلنٹ سے بھرپور اداکارہ سجل علی جس نے ایک بھی سین عام نہیں لگنے دیا، اور سب سے اہم ہمارے ہدایت کار روی ادیور جنہوں نے کئی بڑے مسائل کا سامنا کیا اور ہم سب جو جیت دلائی، یہ سب نہ ہوتے تو یقیناً یہ ناممکن ہوتا‘۔
اپنی پوسٹ میں عدنان صدیقی نے فلم کی ٹیم میں موجود ہر شخص کا اور شائقین کا ان کا ساتھ دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
تبصرے (0) بند ہیں