کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کونسی ہے؟

یقیناً بیشتر افراد کا جواب 2012 کی گنگنم اسٹائل، جو کہ جنوبی کورین گلوکار Psy کی تیار کردہ ہے اور اس نے پہلی بار یوٹیوب پر ایک ارب اور پھر دو ارب ویوز کا اعزاز حاصل کیا۔

تاہم پانچ سال بعد اس ویڈیو سے یہ اعزاز ایک اور میوزک ویڈیو نے خاموشی سے چھین لیا ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

گنگنم اسٹائل کو یوٹیوب پر 2.894 ارب بار دیکھا جاچکا ہے تاہم وز خلیفہ اور چارلی پیوتھز کی میوزک ویڈیو 'سی یو اگین' نے اب 2.895 ارب ویوز کے ساتھ نمبرون ویڈیو کے اعزاز پر قبضہ کرلیا ہے۔

فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کی شوٹنگ کے دوران کار حادثے میں ہلاک ہوجانے والے اسٹار پال واکر کو خراج عقیدت پیش کرنے والی اس ویڈیو کو اپریل 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

ویسے یہ تو ماننا پڑے گا کہ گنگنم اسٹائل نے کورین زبان میں ہونے کے باوجود دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی اور اس کے حصے دنیا کے تیس ممالک کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست رہنے کا اعزاز بھی آیا۔

تاہم ان دونوں ویڈیوز کو رواں سال لوئس فونسی کی جانب سے ریلیز جانے والی ویڈیو ' Despacito ' سے خطرہ لاحق ہے جس نے بارہ جنوری سے اب تک 2.486 ارب ویوز حاصل کیے ہیں۔

یہ اس وقت پانچویں نمبر پر موجود ہے جس کے ٓگے مارک رونس اور برونو مارس کی اپ ٹاﺅن فنک اور جسٹن بیبر کی سوری نامی ویڈیوز ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں