آئیفا ایوارڈز: کون سی فلم، اداکار اور اداکارہ نامزد؟

13 جولائ 2017
پنک فلم  4 سے زائد کیٹیگریوں میں نامزد ہوئی—اسکرین شاٹ
پنک فلم 4 سے زائد کیٹیگریوں میں نامزد ہوئی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کا سب سے بڑا فلمی میلے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) میں 13 مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹڈ نامزدگیوں کا اعلان کیا جاچکا۔

آئیفا ایوارڈز بہترین فلم ، بہترین ہدایت کار، بہترین اداکارہ اور بہترین اداکار سمیت 13 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

اس بار بہترین فلم کی کیٹیگری کے لیے عامر خان، شاہ رخ خان اور سیف علی خان کی کوئی بھی فلم نامزد نہیں ہوئی، نہ ہی کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کی کوئی فلم نامز ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز: کس نے کس کے ساتھ سفیر کیا؟

بہترین فلم

اے دل ہے مشکل  4 سے زائد کیٹیگریوں میں نامزد ہوئی—اسکرین شاٹ
اے دل ہے مشکل 4 سے زائد کیٹیگریوں میں نامزد ہوئی—اسکرین شاٹ

اے دل ہے مشکل

ایم ایس دھونی: دی یونائٹڈ اسٹوری

نیرجا

پنک

سلطان

اڑتا پنجاب

بہترین ہدایت کار

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا آئیفا ایوارڈز میں کیوں شریک نہ ہوں گی؟

بہترین فلم نامزد ہونے والی 6 ہی فلموں کے ڈائریکٹرز کو ہی بہترین ہدایت کار کے طور پر نامزد کیا گیا، جن میں کرن جوہر، نیرج پانڈے۔ رام مدھوانی، انورادھا رائے چوہدری، علی عباس ظفر اور ابھیشک چوبے شامل ہیں۔

بہترین اداکارہ

تپسی پنو کو فلم پنک میں اداکاری پر نامزد کیا گیا—اسکرین شاٹ
تپسی پنو کو فلم پنک میں اداکاری پر نامزد کیا گیا—اسکرین شاٹ

انوشکا شرما - اے دل ہے مشکل

عالیہ بھٹ - ڈیئر زندگی- اڑتا پنجاب

سونم کپور- نیرجا

تپسی پنو- پنک

بہترین اداکار

شاہد کپور کو اڑتا پنجاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا—اسکرین شاٹ
شاہد کپور کو اڑتا پنجاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا—اسکرین شاٹ

شاہد کپور – اڑتا پنجاب

رنبیر کپور – اے دل ہے مشکل

یہ بھی پڑھیں: اس سال آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

شاہ رخ خان – فین

سشانت سنگھ راجپوت – ایم ایس دھونی

امیتابھ بچن – پنک

بہترین کہانی

بہترین کہانی کے لیے کپور اینڈ سنز فلم کے لکھاری عائشہ دیوترا دھلون اور شوکن باٹرا، نیرجا کے سیوین قدرس اور پنک فلم کے رتیش شاہ، انورادھا رائے چوہدری اور شوجت سرکار کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آئیفا میں بہترین معاون اداکارہ، بہترین معاون اداکار، بہترین شاعر، بیسٹ کومک اداکار، بدترین کردار ادا کرنے والے اداکار، بہترین موسیقار، بہترین پلے بیک سنگر مرد و خواتین کی کیٹیگیریز میں بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں