پریانکا چوپڑا آئیفا ایوارڈز میں کیوں شریک نہ ہوں گی؟

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2017
اداکارہ 18 جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گی—فائل فوٹو
اداکارہ 18 جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گی—فائل فوٹو

اس وقت جب پورا بولی وڈ ہندوستان سے نکل امریکا کی جانب سفر کررہا ہے، اور تمام ستارے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا)ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، تب پگی چوپس مخالف سمت سفر کر رہی ہیں۔

اٹھارہویں آئیفا ایوارڈز 2017 کی 2 روزہ تقریبات 14 جولائی سے امریکی شہر نیویارک میں شروع ہوں گی، جس میں شرکت کے لیے تمام بولی وڈ ستارے نیویارک اترے ہیں۔

مگر پریانکا چوپڑا خاندانی مصروفیات اور اپنی سالگرہ کے باعث ممبئی میں ہیں، اور وہ آئیفا ایوارڈز میں شرکت نہیں کر رہیں۔

Summer sun calling #mumbaibound #mumbaimerijaan ❤️🎉🥂💋🙌🏼 #birthdaytime #familynfriends

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’گرمیوں کا سورج بلا رہا ہے‘ ’ممبئی میری جان‘ ’سالگرہ منانے کا وقت‘ ’دوست اور اہل خانہ‘۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز کی میزبانی کون کرے گا؟

خیال رہے کہ بے واچ ہیروئن 18 جولائی کو اپنی سالگرہ مناتی ہیں، رواں برس وہ اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گی۔

پگی چوپس نے انسٹاگرام پر اپنے چھوٹے بھائی سدھارتھ چوپڑا کے ساتھ بھی تصویر شیئر کرتے ہوئے، اسے مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: اس سال آئیفا ایوارڈز کی تقریب میں کیا خاص ہوگا؟

پریانکا کے چھوٹے بھائی کی سالگرہ 13 جولائی کو منائی گئی۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’چھٹی کا موڈ‘ جب ہر چیز متوازن ہو‘ کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں‘ یہ ٹھیک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آر رحمٰن آئیفا ایوارڈز میں کیا پیش کرنے جا رہے ہیں؟

خوبرو اداکارہ نے مزید ٹوئیٹس بھی کیں، جس میں انہوں نے آئیفا ایوارڈز کا ذکر کیے بغیر ممبئی کے خوبصورت رومانوی موسم کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ آئیفا ایوارڈ کی تقریبات 14 جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گی، اس ایوارڈ کو بولی وڈ میں آسکر جیسی حیثیت حاصل ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں