ہونڈا نے اکارڈ کے نئے ماڈل کی پہلی جھلک پیش کردی ہے۔

ہونڈا نے جمعہ کو ٹین جنریشن اکارڈ 2018 کی جھلک اور تفصٰلات ظاہر کیں جس میں حفاظتی ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

باہر سے یہ نئی گاڑی پہلے کے مقابلے کچھ لوئر اور چوڑی ہے جبکہ اس کی لمبائی بھی موجودہ ورژن کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا اکارڈ 2016 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

تاہم گاڑی کے لیے اسپورٹس لک کو نمایاں کرنے کے لیے کمپنی نے زیادہ کوشش کی ہے۔

گاڑی کے اندر اگلی نشستوں کو زیادہ بڑا کیا گیا ہے تاکہ بیٹھنے والوں کو زیادہ جگہ مل سکے جبکہ پچھلی نشستوں کے لیے ڈھائی انچ اسپیس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گاڑی میں آٹھ انچ کا آڈیو ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو بھی اس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سڑک پر معاونت کے لیے ہونڈا لنک ٹیلی میٹیکس سسٹم دیا گیا ہے، اسی طرح ریموٹ لاکنگ اور ان لاکنگ، انجن اسٹارٹ، ریموٹ ڈائیگنوسٹک اور اسپیڈ ٹریکنگ کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق وائرلیس چارجنگ، فور جی ایل ٹی ای کار وائی فائی اور وائی فائی اوور دی ائیر سسٹم بھی اضافی آپشنز کے طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گاڑی میں اب کی بار 192 ہارس پاور 1.5 لیٹر انجن دیا گیا ہے جبکہ دوسرا 2.0 ٹربو فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے ۔

گاڑی میں سسپنشن بوسٹس المونیم کنٹرول کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ ٹو موڈ ڈرائیونگ سسٹم بھی دستیاب ہے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

گاڑی کے حفاظتی نظام کو رفتار سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے جو کہ گاڑی لہرانے پر وہیل کو حرکت دیتا ہے اور ٹکراﺅ سے بچانے کے لیے روک بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 1 کروڑ روپے میں ہونڈا اکارڈ درست انتخاب؟

یہ گاڑی ٹریفک کے اشارے پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور ڈرائیور کے سامنے ڈسپلے کرتی ہے۔

ایک ملٹی اینگل کیمرہ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، فرنٹ اور بیک پارکنگ سنسرز، کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور مانیٹر بھی اضافی آپشنز کے طور پر دستیاب ہوں گے۔

یہ گاڑی رواں سال کے آخر میں کسی وقت فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور کمپنی نے ابھی اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا تاہم توقع ہے کہ یہ 22 ہزار 455 ڈالرز یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں