2 ڈسپلے اسکرین والا پہلا اسمارٹ فون

18 جولائ 2017
— فوٹو بشکریہ میزو
— فوٹو بشکریہ میزو

اگر تو آپ کو لگتا ہے کہ سام سنگ اور ایپل سے اچھے اسمارٹ فون کوئی بنا نہیں سکتا تو چینی کمپنی میزو کی نئی فلیگ شپ فون آپ کو ضرور دنگ کردے گی۔

درحقیقت یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ایک ڈسپلے اسکرین دی گئی ہے۔

اور اس اسکرین کے ساتھ آپ ایک پرفیکٹ سلیفی ڈوئل رئیر کیمرے کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : کیا یہ ثابت ہوگا سب سے منفرد فون؟

یہ فون 26 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی ایک تصویر بھی کمپنی نے ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں واضح طور پر سیکنڈری ڈسپلے کو اس کی بیک پر دیکھا جاسکتا ہے۔

میزو پرو 7 نامی اس فون کی تصاویر گزشتہ دنوں لیک ہوکر سامنے آچکی ہیں اور اب کمپنی کی ٹوئیٹ سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

یہ بیک ڈسپلے بھی فل کلر ڈسپلے پینل کے ساتھ ہوگا تاہم کمپنی نے ابھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس میں گلیکسی ایس ایٹ اور ایل جی جی سکس کی طرح آل ویز آن ڈسپلے ہوسکتا ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر 5.2 انچ کی اسکرین ہوگی جبکہ سولہ میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہوگا، جبکہ بیک پر 12، بارہ میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی نے ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

اسی طرح میڈیا ٹیک کا نیا ہیلیو ایکس 30 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ اس کی قیمت کا فی الحال کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

تبصرے (0) بند ہیں