کویت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ایران کا ثقافتی مشن اور اس سے متعلقہ دفاتر کو بند اور ایرانی سفارت کاروں کی تعداد کو کم کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق اس اقدام کا اعلان کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا تعلق 2015 میں دہشت گردوں کے سیل توڑے جانے کے اس کیس سے ہے، جس میں کویتی انتظامیہ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ سیل توڑنے والوں کے ایران اور دہشت گرد گروپ حزب اللہ سے روابط تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت: 24 ایرانی ہمدردوں پر فرد جرم عائد

سرکاری نیوز ایجنسی ’کونا‘ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس اقدام سے متعلق کویت میں تعینات ایرانی سفیر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

تبصرے (0) بند ہیں