بولی وڈ کی آئندہ ماہ آنے والی فلم لکھنئو سینٹرل کا نیا گانا میرِ کارواں جاری کردیاگیا، گانے کی موسیقی دھیمی، جب کہ گانے کے بول اور آواز کو بھی مدھم رکھا گیا ہے۔

گلوکار امت مشرا اور نیتی موہن کی آواز میں جاری کیے گئے اس گانے کی شاعری آدیش ورما نے لکھی، جب کہ موسیقی روچک کوہلی نے ترتیب دی ہے۔

میرِ کارواں کو فلم کی کہانی کے پس منظر میں جاری کیا گیا ہے، جب کہ اس میں جیل کے قیدیوں کو دکھانے سمیت فلم کے مرکزی کردار کی ماضی کی زندگی کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر کو ’حسینہ‘ خصوصی طور پر دکھائی جائے گی

لکھنئو سینٹرل میں مرکزی کردار اداکار فرحان اختر نے ادا کیا ہے، جب کہ اس کے علاوہ ڈیانا پینٹی، گپی گریوال، دیپک دوبڑیال، رونت رائے، انعام الحق اور راجیش شرما بھی نظر آئیں گے۔

فلم کو 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
فلم کو 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

مزید پڑھیں: فرحان اختر اور ادھونا کی شادی ختم

پروڈیوسر نکھل آڈوانی، منیشا آڈوانی اور مدھو بھوجوانی کی اس فلم کی ہدایات رنجیت تیواری نے دی ہیں، جب کہ اسے ویوکوم 18 موشن پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی ایک گائوں کے نوجوان کے ارد گرد گھومتی ہے، جسے خون کے الزام میں لکھنئو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

اتر پردیش کے گائوں کے نوجوان کا کردار فرحان اختر نے نبھایا ہے، اور فلم میں ان کی مدد کرنے والی سماجی تنظیم کی کارکن کا کردار ڈیانا پینٹی نبھار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان بنیں گے 'کے بی سی' کے میزبان

فلم کو آئندہ ماہ 15 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں