کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم کو اسکائی ڈائیونگ کا شوق تھا؟

21 ستمبر 2017
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ وہ کافی ایڈونچر پسند ہیں یا کبھی ہوا کرتے تھے—۔فائل فوٹو
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ وہ کافی ایڈونچر پسند ہیں یا کبھی ہوا کرتے تھے—۔فائل فوٹو

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس وقت امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی اور امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو اپنا پہلا انٹرنیشنل انٹرویو دیا۔

ایک ایسا انٹرویو جس کا فوکس پاکستان اور امریکا کے کشیدہ تعلقات تھے، کا اختتام نہایت دلچسپ موضوع پر ہوا جب وزیراعظم پاکستان سے ان کے اسکائی ڈائیونگ کے شوق کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ وہ کافی ایڈونچر پسند ہیں یا کبھی ہوا کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نیویارک میں

انہوں نے بتایا ’میں ایک پائلٹ ہوں اور 40 سال سے زائد عرصہ پائلٹ ہی رہا‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم کی اپنی ذاتی ایئرلائن بھی موجود ہے، آپ سب نے 'ایئر بلو' کا نام تو سُنا ہی ہوگا؟

شاہد خاقان عباسی نے مزید بتایا ’میں اسکائی ڈائیونگ کا بھی خاصا شوق رکھتا تھا لیکن اب میں یہ کرتب دکھانے کے لیے کافی بوڑھا ہوچکا ہوں‘۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اب چھٹی کے دنوں میں مزید اسکائی ڈائیونگ نہیں کریں گے تو انہوں نے کہا ’نہیں میرے خیال سے اب اور نہیں‘۔

امید ہے کہ وہ اپنا ارادہ بدلیں اور جلد ہی پاکستانی عوام کو اپنا یہ فن بھی دکھائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں