بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے سائلین 99 سال گزر جانے کے باوجود اراضی سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے منتظر ہیں۔

سائلین نے دعویٰ کیا کہ 5 ہزار 600 کنال (700 ایکڑ) اراضی کا کیس قیام پاکستان سے قبل 1918 میں ان کے پڑنانا نے دائر کیا، جس کی پیروی کرتے ہوئے ان کی تین نسلیں ختم ہوگئیں لیکن تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

— فوٹو: حسیب بھٹی
— فوٹو: حسیب بھٹی

جمعرات کے روز چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

تاہم پراسیکیوشن اور وکیل استغاثہ کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔

یہ کیس 2005 میں بہاولپور کی عدالت سے سپریم کورٹ منتقل کیا گیا تھا۔

سائلین نے انکشاف کیا کہ تقریباً ایک صدی سے زیر سماعت مقدمے کے ورثاء کی تعداد بھی بڑھتے ہوئے ایک ہزار کے قریب جاپہنچی ہے۔

سائلین نے کیس کے 99 سال پورے ہونے پر آج سپریم کورٹ میں کیک بھی کاٹا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دیر سے ہی سہی لیکن جیت بالآخر ان کی ہی ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں