ٹیلی نار پاکستان نے اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت وہ اب ایزی کارڈ کے مختلف پیکج خرید سکیں گے۔

یوفون سپرکارڈ کی طرح ٹیلی نار کا ایزی کارڈ بھی لگ بھگ وہی کام کرتا ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیلی نار نے 2015 میں یہ کارڈ متعارف کرایا تھا جس میں صارفین کو ایک مخصوص تعداد میں ایس ایم ایس، انٹرنیٹ ایم بیز اور مفت منٹ وغیرہ ایک ماہ کے لیے فراہم کیے جاتے تھے۔

مزید پڑھیں : ائیرٹیل کا ٹیلی نار کو خریدنے کا فیصلہ

تاہم اب کمپنی نے اس کے مختلف پیکجز متعارف کرائے ہیں جس میں ایس ایم ایس، منٹ اور انٹرنیٹ ایم بیز مختلف تعداد میں ہیں جبکہ قیمت اور دورانیہ بھی اپنی مرضی سے منتخب کیا جاسکتا ہے۔

ایک تو وہی 350 والا ایزی کارڈ ہے جس میں 500 آن نیٹ منٹ، پچاس آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس اور 500 ایم بیز دیئے جاتے ہیں، جن کی مدت ایک ماہ میں ختم ہوجاتی ہے، تاہم اس سے پہلے نئے کارڈ کو لوڈ کرکے پرانے بیلنس کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح کمپنی نے ایک نیا پیج ایزی کارڈ پلس متعارف کرایا ہے جس کی قیمت 600 روپے رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب یوفون سپرکارڈ گھر بیٹھے خریدنا ممکن

اس پیکج کا دورانیہ بھی ایک ماہ ہے تاہم اس میں 1500 آن نیٹ منٹ، 150 آف نیٹ منٹ، 1500 ایس ایم ایس اور 1500 ایم بیز دیئے جاتے ہیں۔

تیسرا پیکج ایزی کارڈ ویکلی ہے جس کی قیمت 170 روپے ہے جبکہ اس کے ساتھ 500 آن نیٹ منٹ، 50 آف نیٹ منٹ، 500 ایس ایم ایس اور 750 ایم بیز موجود ہیں۔

جیسا نام سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کی مدت ایک ہفتے تک ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

AKRAM Sep 25, 2017 08:00pm
ACHA PAKEGE HAY