ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2017
— فوٹو بشکریہ شارپ
— فوٹو بشکریہ شارپ

اسمارٹ فونز تو آپ نے بہت دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں جو ایک روبوٹ بھی ہے۔

جی ہاں یہ ہے روبو ہون نامی اسمارٹ فون جو نہ صرف آپ کو کالز، ایس ایم ایس اور دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے بلکہ روبوٹ ہونے کے باعث بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جو کسی اور فون پر تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

فوٹو بشکریہ شارپ
فوٹو بشکریہ شارپ

جاپان میں تیار ہونے والا یہ اسمارٹ فون اپنی طرز کی منفرد ڈیوائس ہے جس میں ایک پراجیکٹر، اینیمیٹڈ ہاتھ پاﺅں، بولنا اور دیگر فیچرز موجود ہیں جو آپ نیچے دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : دنیا کا سب سے چھوٹا 4 جی اسمارٹ فون

اس کا وزن 390 گرام ہے اور سائز 19.5 سینٹی میٹر ہے یعنی جیب میں رکھنا ممکن نہیں جبکہ وائی فائی اور ایل ٹی ای جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

اسی طرح دو چھوٹی چھوٹی 320x240 انچ کی اسکرینیں اس کے بیک پر موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ شارپ
فوٹو بشکریہ شارپ

اس میں چہروں کو شناخت کرنے والے کیمرے اور آواز کو پہچاننے والا سافٹ ویئر بھی موجود ہے جوکہ دیگر کئی اسمارٹ فونز میں بھی ہیں مگر وہ روبوٹ نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے اسمارٹ فون کو کمپیوٹر ماؤس بنانا سیکھیں

یہ فون چلنے کے ساتھ ساتھ بیٹھ سکتا ہے، کھڑا ہوسکتا ہے، ڈانس کرستا ہے، ہاتھ کھڑے کرسکتا ہے اور الارم کے ساتھ ساتھ آنے والے ایس ایم ایس خود ہی سنا سکتا ہے۔

یہ حیرت انگیز اسمارٹ فون اگر آپ خریدنا چاہتے ہیں تو کچھ انتظار کرنا ہوگا کیونکہ یہ 2018 کی پہلی ششماہی کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں