کواکیوریلی سائمنڈز (کیو ایس) نے ایشیاء کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی شامل ہیں۔

پاکستانی یونیورسٹیز کے درجات میں گزشتہ برس کی نسبت اس سال نمایاں بہتری آئی ہے۔

کیو ایس کی ایشیائی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست میں ’نَسٹ یونیورسٹی‘ 91 نمبر پر رہی۔

لَمز یونیورسٹی آٹھ درجے ترقی کےساتھ 103، قائد اعظم یونیورسٹی 133، کومسیٹ 190 جبکہ کراچی یونیورسٹی 193 نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پی آئی ای اے ایس) اکیس درجے ترقی کےساتھ 128ویں، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) پچاس درجے ترقی کے ساتھ 200ویں، پنجاب یونیورسٹی 232ویں جبکہ آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نمایاں بہتری کے ساتھ 234ویں نمبر پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی 600 بہترین جامعات میں کوئی پاکستانی ادارہ شامل نہیں

لمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل نقوی کا رینکنگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈیز) اساتذہ کی وجہ سے پاکستان کا معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے۔

کیو ایس کی رینکنگ میں سنگاپور کی نَنیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی ایشیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور رینکنگ میں دوسری، ہانگ کونگ یونیورسٹی میں آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تیسری، کوریا ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوتھی جبکہ یونیورسٹی آف ہانگ کونگ کا پانچواں نمبر ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں