عامر خان کو شاہ رخ کی کامیاب فلم سے باہر کیوں نکالا گیا؟

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2017
عامر خان اور شاہ رخ خان دیوالی پارٹی میں موجود ہیں — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف
عامر خان اور شاہ رخ خان دیوالی پارٹی میں موجود ہیں — فوٹو بشکریہ/ بولی وڈ لائف

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’ڈر‘ کس کو یاد نہیں ہوگی؟ اس فلم میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا، جو باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ سے قبل فلم میں ولن کا مرکزی کردار عامر خان ادا کررہے تھے، جن کے فلم کو چھوڑ کر جانے کے بعد شاہ رخ کو یہ کردار آفر ہوا۔

مزید پڑھیں: وہ بلاک بسٹر فلمیں جنہیں عامر نے رد کر دیا

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ڈر فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا، مجھے اس فلم سے نکالا گیا تھا، میں تو اس فلم میں کام کررہا تھا، میں نے اس فلم کو نہیں چھوڑا، تو ان دونوں باتوں میں بہت فرق ہے، مجھے نکالنے کی وجہ یہ تھی کہ میں بےحد سوالات کرتا تھا‘۔

فلم ’ڈر‘ 1993 کی کامیاب فلم تھی —۔
فلم ’ڈر‘ 1993 کی کامیاب فلم تھی —۔

ماضی میں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں تھی کہ عامر خان اس بات سے اس حد تک ناراض ہوگئے تھے کہ پھر انہوں نے ارادہ کرلیا تھا کہ وہ فلم ’ڈر‘ کے ہدایت کار یش چوپڑا کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کو شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’کرن ارجن میں بھی شاہ رخ کے کردار کی آفر دی گئی تھی، تاہم انہوں نے فلم کے ہدایت کار راکیش روشن سے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

اس فلم میں ’کرن اور ارجن‘ کے کردار کے لیے پہلے اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کا انتخاب کیا گیا تھا، تاہم بعدازاں ان دونوں کے انکار پر سلمان خان اور عامر خان کو منتخب کیا گیا۔

فلم ’کرن ارجن‘ 1995 میں سینما گھروں میں پیش کی گئی —۔
فلم ’کرن ارجن‘ 1995 میں سینما گھروں میں پیش کی گئی —۔

سلمان خان نے تو فلم میں کام کرنے کی حامی دے دی جبکہ عامر خان نے کردار سے انکار کردیا، جس کے بعد شاہ رخ خان نے واپس اس فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ ان دونوں فلموں ’ڈر‘ اور ’کرن ارجن‘ کا شاہ رخ خان کے کیریئر کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر جیسا کوئی اداکار نہیں، کنگ خان

فلم ’ڈر‘ 1993 میں ریلیز ہوئی، جس میں شاہ رخ خان نے ولن جبکہ جوہی چاولا اور سنی دیول نے ہیرو ہیروئن کا کردار ادا کیا۔

جبکہ فلم ’کرن ارجن‘ 1995 میں ریلیز ہوئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں